فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ ایک ہفتے تک بارشیں جم کر برسیں گی: محکمہ موسمیات
11 جولائی 2019 (13:10) 2019-07-11

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کراچی میں بھی بوندا باندی سے موسم سہانا۔

بلوچستان اور اندرون سندھ میں گرمی کی لہر برقرار، سبی اور سکھر میں پارہ 46 ڈگری کو چھوگیا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب، پشاور اور ڈی آئی خان میں پارہ 41 ڈگری۔ دیر اور چترال میں کہیں کہیں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر