فوٹو سکرین شوٹ

بھارت کی شکست پر کشمیریوں کا جشن، پٹاخے چلائے اور رقص کیا
11 جولائی 2019 (12:34) 2019-07-11

سرینگر: اولڈ ٹریفورڈ میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر جشن منانے اور خوشی کے اظہار کیلئے سرینگر کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پٹاخے چلائے اور رقص کیا۔

عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت جس نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے کو 18 رنز سے شکست دی۔

کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے اور اس سلسلے میں انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔


ای پیپر