فوٹو بشکریہ فیس بک

شیخ رشید کے دورہ حکومت میں اب تک ٹرینوں کے 44 بڑے حادثات رونما ہو چکے
11 جولائی 2019 (12:11) 2019-07-11

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے اب تک کے دور میں ٹرینوں کے 44 بڑے حادثات ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ملک میں ٹرین حادثات معمول بن گئے ہیں۔ ریلوے کو بہتر بنانے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے شیخ رشید کے دورے حکومت میں اب تک ٹرینوں کے 44 بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ ماضی میں ٹرین حادثات کی تعداد میں کمی رہی ہے۔

واضح رہے کہ ان حادثات کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کی آمدو رفت کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے پڑتی ہے اور اس طرح عوام کو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے گھنٹوں ٹرین کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ میڈیا پر اس مسئلے کے حوالے سے کافی بات ہوتی رہتی ہے لیکن تبدیلی سرکار کو عوام کی پریشانی کا کوئی خیال نہیں۔


ای پیپر