Source : Yahoo

ووٹ کو عزت دو، چور کو عزت نہ دو: عمران خان
11 جولائی 2018 (19:02) 2018-07-11

بورے والا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پچھلے 20 سالوں میں 2 جماعتیں باریاں لیتی رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی نہ ہوتی تو اب ان دونوں جماعتوں نے باریاں لیتے رہنا تھا۔


بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد مجھے ایک نئی صبح نظر آرہی ہے۔ میرا دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے، اللہ تعالیٰ کبھی کبھی عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیتا ہے۔ پچھلے 20 سالوں میں 2 جماعتیں باریاں لیتی رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی نہ ہوتی تو اب ان دونوں جماعتوں نے باریاں لیتے رہنا تھا۔ پی ٹی آئی اس بار دونوں کرپٹ جماعتوں کو شکست دے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ بے بی بلاول نے زندگی میں کوئی نوکری نہیں کی، بلاول بھٹو نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور وزیراعظم بننے میدان میں آگیا۔ مریم نواز کہتی تھیں کہ لندن کیا میری تو ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔


عمران خان نے کہا کہ جب سے نواز شریف کو سزا ہوئی ہے شہباز شریف اور حمزہ خوشیاں منار ہے ہیں۔ حمزہ اور شہباز شریف دل میں میرا شکریہ ادا کر رہے ہیں، یہ دونوں بھی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ " ووٹ کو عزت دو ، چور کو عزت نہ دو


ای پیپر