Source : Yahoo

پشاور دھماکے کے18 شہدا ءکے نام سامنے آگئے
11 جولائی 2018 (15:22) 2018-07-11

شاور:لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورکی انتظامیہ نے پشاور کے خود کش دھماکے کے شہید اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور خودکش دھماکے میں 20 افرادجاں بحق ہوئے،جبکہ 62 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والے 2افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اے این پی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور کے علاوہ آصف خان، محمد شعیب، محمد نعیم، یاسین، حاجی محمد گل، نجیب اللہ، عابد اللہ،حذیفہ، عارف حسین، اخترگل، عمران، رضوان،ضمیر خان، اسرار، ثمین، صادق اور خان محمد شامل ہیں۔


ای پیپر