Source : Yahoo

اے این پی امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 میں انتخابات ملتوی
11 جولائی 2018 (15:07) 2018-07-11

اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی )کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی خود کش حملے میں شہادت کے بعد خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی کے 78کے انتخابات امیدوار کی وفات کے باعث ملتوی ہوئے۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی کے 78کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے ہارون بلور پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی کمزوری اور شفاف الیکشن کے خلاف سازش ہے۔خیال رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔


ای پیپر