New Whatsapp Privacy Policy
11 جنوری 2021 (17:23) 2021-01-11

لاہور :واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کے بعد متعدد ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے ،کئی ممالک نے واٹس ایپ کو اپنے اپنے ملک میں بین کرنے سے متعلق غور کرنا شروع کر دیا ہے ،جن میں سب سے پہلے ترکی نے واٹس ایپ کی جگہ نئی موبائل میسجنگ ایپ تیار کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی باعث ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپ تیار کر لی۔

ترکی کی موبائل نیٹ ورک کمپنی ’ترک سیل‘ نے ’’ بِپ (BiP) ‘‘کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ متعارف کروائی ہے، ایک دن میں ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔


ای پیپر