NEOM City
11 جنوری 2021 (19:41) 2021-01-11

جدہ:دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب نے ایسا شہر بسانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں گاڑیاں چلیں گی اور نہ ہی ان کے لیے سڑکیں ہوں گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک خطاب میں 170 کلو میٹر رقبے پر مشتمل شہر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 'دی لائن شہر 500 ارب ڈالر کے پراجیکٹ نیوم کا حصہ ہے جس پر اس سال کی پہلی سہہ ماہی میں تعمیرات کا آغاز ہو جائے گا۔

محمد بن سلمان نے بتایا کہ آلودگی سے مکمل طور پر پاک شہر میں 10 لاکھ لوگوں کی رہائش کا بندوبست ہو گا اور 2030 تک 38ہزار نوکریاں ملیں گی، شہر کے انفرا اسٹرکچر پر 100 سے 200 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔


ای پیپر