meesha shafi,supreme court,notice,ali zafar,lhc,agp,appeal
11 جنوری 2021 (10:56) 2021-01-11

لاہور : سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی۔علی ظفر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میشا شفیع ہراسانی کیس کی سماعت ہوئی ٗ جہاں پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے علی ظفر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میںتین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

یاد رہے کہ میشا شفیع ہراسانی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے علی ظفر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ریمارکس  دئیے تھے کہ یہ کیس ورک پلیس ہراسانی کے ذمرے میں نہیں آتااور اسی کیس کو لیکر میشاشفیع نے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے راک سٹار علی ظفر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور کئی سال بعد انہوں نے اس بارے میں اپنی زبان کھولی اور علی ظفر کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ لاہور ہائیکورٹ سے علی ظفر کی بے گناہی کے بعد اب میشا شفیع کے ہراسانی کیس کو ابتدائی سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں منظور کر لیا گیا ہے۔


ای پیپر