New form, pandemic, Japan, Brazil, UK, WHO
11 جنوری 2021 (08:16) 2021-01-11

ٹوکیو: جاپان میں عالمی وبا کی ایک نئی تبدیلی شدہ شکل سامنے آگئی ہے۔ چار افراد میں وائرس کی اس نئی قسم کی تشخیص ہو چکی ہے۔

جاپانی وزارت صحت کے مطابق برازیل سے آنے والی ایک پرواز کے چار مسافروں میں اس وائرس کی ایک نئی ذیلی قسم کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ مسافر دو جنوری کو جاپان پہنچے تھے اور ایئر پورٹ پر قرنطینہ کی مدت کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ کے نتائج مثبت نکلے۔ وائرس کی یہ نئی شکل حال ہی میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی وبا کی نئی قسم سے مختلف ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کی اس نئی تبدیل شدہ قسم کی خصوصیات واضح نہیں ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں بھی وبا کے خوفناک وار جاری ہیں ، ہلاکتوں کی تعداد 19 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ، 9 کروڑ 6 لاکھ 87 ہزار 900 سے زائد متاثر ، 6 کروڑ 48 لاکھ 10 ہزار 970 مریض وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے،

امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں ، ایک ہزار 792 مریض جان سے گئے۔ برازیل میں وبا سے مزید 483 ہلاکتیں ہوئیں ، روس میں 456 ، برطانیہ میں 563 اور بھارت میں مزید 150 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔


ای پیپر