پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے:شہباز شریف
11 جنوری 2020 (23:51) 2020-01-11

لندن:صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ یوٹرن لینے والا وزیراعظم کبھی نہیں آیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، ڈیڑھ سال میں ریکارڈ قرضے لیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے یہاں تک کہ عمران خان نے قوم سے جھوٹے وعدے کئے ہیں، اگر معیشت کو ٹھیک کرتے تو حالات خراب نہ ہوتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں صنعت اور زراعت تباہ ہو چکی ہے، عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے، پاکستان میں کروڑوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، مدت ملازمت میں توسیع اور نوٹیفیکیشن میں غلطیاں کی گئیں۔ موجودہ حکومت نے قرضے لینے کے ریکارڈ توڑ دیئے، 50لاکھ گھراور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟اس سے زیادہ جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم کبھی نہیں آیا۔


ای پیپر