ڈرپوک دشمن نے ایک بار پھر وار کیا ہے : شاہد آفریدی
11 جنوری 2020 (23:30) 2020-01-11

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی گزشتہ روز کوئٹہ دھماکے پر رد عمل سامنے آگیا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” ڈرپوک دشمن نے ایک بار پھر وار کیا ہے، دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، پاک فوج اور عوام کی لازاوال قربانیوں کے باعث آج دہشتگردوں نے مسجد میں بے گناہ نمازیوں پر کوئٹہ میں حملہ کیا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے“۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید جب کہ 19 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً سول ہسپتال منتقل کیا گیا


ای پیپر