وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر91فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ
11 جنوری 2020 (22:51) 2020-01-11

اسلام آباد: وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر91فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سٹیزن پورٹل ملک میں شکایات کے ازالے کا سب سے موثر نظام بن گیا سٹیزن پورٹل پر91فیصد سیزائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا، زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل رجسٹرڈ ہیں۔رجسٹرڈ لوگوں میں 48 ہزار 349 طلبا،34 ہزار 995 کاروباری افراد،33 ہزار277 انجینئر، 20 ہزار25 سرکاری ملازم،14 ہزار 437 اساتذہ، کارپوریٹ سیکٹر سے 14ہزار 579 اور 9 ہزار542 مسلح افواج سے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 ہزار 816 ڈاکٹر،6 ہزار 841 سماجی کارکن،46 ہزار 16 وکلا، 29 ہزار 90 سینئرسٹیزن،26 ہزار 15 سیاسی کارکن،2 ہزار 309 صحافی اور ایک ہزار 695 این جی اوز میں کام کرنے والے رجسٹر ہیں پورٹل پر16 لاکھ 53 ہزار 45 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 15 لاکھ 52 ہزار 529 شکایات اندرون ملک، 94 ہزار 880 شکایات بیرون ملک سے اور 5 ہزار 636 شکایات غیرملکیوں نے رجسٹرکرائیں۔


ای پیپر