میٹرو بس کا کرایہ نہیں بڑھایا جا رہا
11 جنوری 2020 (22:23) 2020-01-11

لاہور: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی نے میٹرو بسوں کے کرایہ میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ پر شائع اور نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرجہانزیب کھچی نے کہا کہ میٹرو بس سٹیشنز کی برقی سیڑھیوں اوردیگر مرمتی کاموں کی دو ہفتوں میں تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ میٹرو بسوں کا کرایہ بڑھانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے اور میٹرو بس کے کرایہ میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔


ای پیپر