پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
11 جنوری 2020 (21:43) 2020-01-11

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کےلئے تیار ہے۔

ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کے ردعمل میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار فوجی کارروائی کے بیانات گیدڑ بھبکی ہیں،بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نئی دہلی میں جنرل منوج مکنڈ نروانے نے اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں پرانا بھارتی راگ الاپتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی قرارداد ہے کہ پوراکشمیر بھارت کاحصہ ہے۔

جنرل منوج مکنڈ نروانے کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی پارلیمنٹ حکم دیتی ہے تو بھارتی فوج پاکستان کے کشمیر کے حصول کےلئے کارروائی کرے گی۔


ای پیپر