سابق افغان صدر حامد کرزئی کی نواز شریف سے ملاقات
11 جنوری 2020 (18:35) 2020-01-11

لندن: لندن میں موجودہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے خصوصی طور پر ملاقات کی جس کے لیے وہ نواز شریف کی ایون فیلڈ والی رہائش گاہ پہنچے۔ ایون فیلڈ رہائش گاہ پہنچنے پر سابق افغان صدر حامد کرزئی کا نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز نے استقبال کیا۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی عیادت کیساتھ ملاقات کی جبکہ اس دوران سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی موجود تھے۔


ای پیپر