عمان، سلطان قابوس انتقال کرگئے، ہیثم بن طارق السیدنئے سلطان منتخب
11 جنوری 2020 (14:57) 2020-01-11

مسقط:عمان کے سلطان قابوس 79برس کی عمر میں انتقال کرگئے،شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا، سلطان قابوس کے دور میں عمان نے ترقی کی منزلیں طے کیں، وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہورتھے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمارتھے اور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناﺅکرنےکامجازہے، لیکن اگر 3روزمیں جانشین کاچناﺅنہ ہو تو پھر اعلی حکام ایک بند لفافہ کھولیں گے جس میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہے۔

تاہم اس کی نوبت نہ آسکی اور شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا ہے۔ سلطان قابوس نے برطانیہ کی مدد سے 1970میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کاتخت سنبھالاتھا اور ان کے دورمیں عمان نے ترقی کی منزلیں طے کیں، وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہورتھے۔


ای پیپر