دبئی نے پاکستان کی تمام پروازیں روک دیں
11 جنوری 2020 (14:49) 2020-01-11

لاہور: دبئی میں شدید خراب موسم کی وجہ سے پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول نے تمام پروازیں روکنے کا حکم دےدیا۔

بتایا گیا ہے کہ فضائی آپریشن معطل ہونے سے دبئی ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ کی جگہ ختم ہو گئی جبکہ ایندھن بھرنا میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک دبئی میں موسم اور ائیرپورٹ کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی پروازیں روانہ نہیں کی جائیں گی ۔

پی آئی اے پی کی پرواز233 جولاہور سے دبئی سفر کے دوران راستے میں تھی کو مسقط اتار لیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق مذکورہ پرواز موسم بہتر ہوتے ہی دبئی بھیج دی جائے گی۔


ای پیپر