مئیرکراچی وسیم اخترسمیت ایم کیو ایم کے متعدد رہنماﺅں پر فردجرم عائد
11 جنوری 2020 (14:45) 2020-01-11

کراچی:بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما وں پر فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصو صی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیو ایم رہنما وں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔کراچی کے مختلف تھانوں میں ایم کیو ایم کے موجودہ اور سابق رہنماوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

ان رہنماوں میں سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، مئیرکراچی وسیم اختر، رف صدیقی، قمر منصور، ریحان ہاشمی، حنید لاکھانی، محفوظ یار خان، امجد اللہ اور دیگر ملزمان کیس میں نامزد ہیں۔


ای پیپر