کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی راء کا ہاتھ نکلا
11 جنوری 2019 (18:14) 2019-01-11

کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی بھارت ملوث نکلا ۔ راء نے منصوبہ بندی افغانستان میں کی اور حملے کا مقصد پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنا اور سی پیک کو نقصان پہنچانا تھا۔ 

ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ نے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ راء کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں اور چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث تھی۔ افغانستان میں اس منصوبے کی ساری منصوبہ بندی ہوئی جس کے بعد اسلحہ ٹرین کے ذریعے لایا گیا اوراس حملے کا مقصد صرف پاک چین تعلقات کو خراب کرنا تھا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ دراصل حملہ آور چینی قونصل خانے کے عملے کو بندی بنانا چاہتے تھا مگر فورسز کی بروقت کارروائی نے ان کو ناکام بنا دیا۔ کراچی میں آکر دہشت گرد بلدیہ کے علاقے میں چار مار تک رہتے رہے۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے مزید بتایا کہ اس حملہ میں ملوث 5سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اس میں بلوچستان کی بی ایل کے دہشت گرد شامل ہیں۔


ای پیپر