Image Source : INP

رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز بھی نامزد
11 جنوری 2019 (18:03) 2019-01-11

لاہور :شریف خاندان کی مشکلات ہیں جوبڑھتی ہی جار ہی ہیں ،نیب نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کا ریفرنس مکمل کر کے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا ۔

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق نیب نے رمضان شوگر ملز کا ریفرنس مکمل کر کے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے ،اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 21کروڑ روپے کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے بنا یا گیا .

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائےگا۔


ای پیپر