Image Source : Facebook

نواز شریف کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ
11 جنوری 2019 (17:48) 2019-01-11

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے نواز شریف سے متعلق بڑا دعویٰ کیا کہ وہ 2ماہ میں جیل سے باہر ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا نواز شریف سے ملنے زرداری جیل نہیں جائینگے ،ہماری ملاقات کے راستے بند نہیں ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ میاں صاحب کی جلد ضمانت ہو سکتی ہے اور وہ 2ماہ میں جیل سے باہر ہونگے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشا ہ نے کہا کہ زرداری نواز شریف کی ملاقات سے متعلق افواہیں ہیں زرداری کبھی بھی جیل میں نواز شریف سے ملنے نہیں جائینگے.

انہوں نے کہا جب میاں صاحب جیل سے باہر آئینگے تو ممکن ہے نواز ،زرداری ملاقات ہو جائے ,خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے راستے بند نہیں ہوئے ہیں‘ نواز شریف کی ضمانت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ ایک سے دو ماہ میں نواز شریف جیل سے باہر ہوں گے اور وزیراعظم عمران خان نیب میں جائیں گے۔


ای پیپر