آسٹریلیا کے بعد جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم برآمد
11 جنوری 2019 (16:37) 2019-01-11

برلن: آسٹریلیا کے بعد جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم برآمد ، کمرہ عدالت میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے بھیجی گئی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

حکام کے مطابق تین شہروں ، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عمارتوں کی تلاشی لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


ای پیپر