فوٹو بشکریہ فیس بک

چور چور، ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں: مریم اورنگ زیب
11 جنوری 2019 (15:33) 2019-01-11

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ چور چور ، ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟

لیگی ترجمان نے علیمہ باجی کی چوری کا حساب مانگتے ہوئے کہا کہ چوروں کی بارات کے دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں۔ فواد چودھری آئیں بائیں شائیں نہ کریں، چوری کا جواب دیں۔ نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا جواب دیا، علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا پڑے گا۔

مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ فواد چودھری عوام کو بتائیں مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہیں۔ نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا جواب دیا ہے، علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا ہو گا۔


ای پیپر