تبدیلی سرکار نے ادویات بھی مہنگی کر دیں
11 جنوری 2019 (14:19) 2019-01-11

لاہور: تبدیلی سرکار کا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور وار، ادویات بھی مہنگی کر دیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتیں 9 سے 15 فیصد تک بڑھا دیں۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بھڑک اٹھے حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے، شہر شہر دہائی، عوام نے حکومتی اقدام مسترد کردیا۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔


ای پیپر