فوٹو بشکریہ فیس بک

اصغر خان کیس بند نہیں ہو گا، سماعت جاری رہے گی: چیف جسٹس
11 جنوری 2019 (12:55) 2019-01-11

اسلام آباد: اصغر خان کیس بند نہیں ہو گا سماعت جاری رہے گی۔ ایف آئی اے کی کیس بند کرنے کی استدعا مسترد۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اصغر خان نے اتنی بڑی کوشش کی، لیکن جب عملدرآمد کا وقت آیا تو ایف آئی اے نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ اصغر خان کی کوششیں رائیگاں نہیں جانے دینگے، کیس کی مزید تحقیقات کرائیں گے۔

سپریم کورٹ نے اصغرخان کے لواحقین کے جواب پر ایف آئی اے سے وضاحت طلب کرلی، سلمان اکرم راجا عدالتی معاون مقرر۔ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا۔

گذشتہ روز اصغر خان کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے درخواست کی تھی کہ کیس بند نہیں ہونا چاہیے۔


ای پیپر