فوٹو بشکریہ فیس بک

افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبوں میں طالبان کے حملے، چالیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک
11 جنوری 2019 (12:00) 2019-01-11

کابل: افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبوں میں طالبان کے حملے، چالیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک ، دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

پھلوں کی خوشبوؤں سے مہکنے والے افغانستان کی فضائیں بارود کی بو سے تعفن زدہ ہو کر رہ گئیں۔ اپنوں اور غیروں کی سازشوں نے افغان سرزمین کو انسانی خون سے رنگین کرکے رکھ دیا۔

طالبان کے افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبوں میں چیک پوسٹوں پر تابڑ توڑ حملے، چالیس سیکیورٹی اہلکاروں کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ دو درجن سے زائد زخمی بھی کر دیئے۔

طالبان کے حملوں میں ایسے وقت میں شدت آئی ہے جب امریکہ بہادر افغان جنگ سے جان چھڑانے اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی تیل کے چھوٹے کنوؤں پر طالبان کے تباہ کن حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔


ای پیپر