فوٹو بشکریہ فیس بک

ہنگامی حالت نافذ کرنا میرا اختیار ہے اور اسے استعمال کروں گا: امریکی صدر
11 جنوری 2019 (09:35) 2019-01-11

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیدی، کہتے ہیں ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنا میرا اختیار ہے اور اسے استعمال کروں گا۔

عجیب بات ہے ڈیموکریٹس کو سرحد کی سیکیورٹی سے کوئی غرض نہیں، ڈیموکریٹس نہیں مان رہے ، ملک میں ایمرجنسی لگانا پڑے گی۔ کانگریس نے رقم منظور نہ کی تو فوجی بجٹ سے میکسیکو سرحد پر باڑ بناؤں گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، ڈیموکریٹس اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹے تو ڈونلڈ ٹرمپ واک آؤٹ کرگئے۔

ڈیموکریٹس رہنماؤں نے میکسیکو سرحد پر باڑ کیلئے رقم مختص کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ سپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹر چک شومر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات وقت کا ضیاع تھا جبکہ امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے انکار پر میں نے کہا"خدا حافظ، اب کوئی راستہ نہیں بچا۔"

نائب صدر مائیک پنس کہتے ہیں صدر اپنے مؤقف پر ڈٹے ہیں، ڈیموکریٹس لچک نہیں دکھا رہے۔ امریکا میں میکسیکو سرحد کیساتھ دیوار کے تنازعے پر 19 روز سے حکومتی نظام ٹھپ ہے۔ 8 لاکھ وفاقی ملازمین میں سے اکثر گھر بیٹھے گئے جبکہ کچھ بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔


ای پیپر