مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق کا پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ، سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
11 فروری 2020 (21:29) 2020-02-11

اسلام آباد ( نئی بات رپورٹ ) مینیجنگ ڈائریکٹر نئی بات نیونیوز اور سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی خصوصی ملاقات کی ۔

پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں ایم ڈی روزنامہ نئی بات و نیونیوز و سپیریئر گروپ چوہدری عبدالخالق ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک بیورو چیف جاوید بلوچ اور سینئر پارلیمانی رپورٹر نیو نیوز و نئی بات علی شیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا وہ سپیکر اپنی جگہ ہیں مگر آج بھی بطور استاد اپنا کردار اس سے کہیں بڑا سمجھتے ہیں، عہدے آنے جانے والی چیز ہے مگر استاد معاشرے کا وہ کردار ہے جو نسل نو کا مستقبل سنوارتا ہے۔

انہوں نے کہا انہیں آج بھی فخر ہے کہ انہوں نے اپنا کیرئیر بطور استاد شروع کیا وہ آج بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں تعلیم سے ہی تبدیلی آسکتی ہے کوئی بھی تبدیلی اس وقت تک مستقل تبدیلی نہیں ہوسکتی جب تک اس کے پیچھے معیاری تعلیم نہ ہو ایم ڈی نیو نیوز نئی بات و سپیریئر گروپ چوہدری عبدالخالق نے کہا کہ سپییرئیر گروپ نے پاکستانیو کی آواز اور اسلام کی آواز پر اپنے نظریاتی مشن کا آغاز کیا ہمارا مشن ہے کہ پاکستان اور اسلام کے لئے ہم ہر کسی کے ساتھ ہیں اور اگر کوئی ان کا مخالف ہے تو ہم اس کے سامنے پوری جرات سے کھڑے نظر آئیں گے ہماری یہ پالیسی جاری تھی ہے اور رہے گی چاہے کوئی بھی حکومت ہو ۔

انہوں نے کہا ہماری پالیسی ہے نوجوان خود آگے آئیں نوکریاں ڈھونڈنے کی بجائے ایسے نئے آئیڈیاز لائیں جن سے وہ دوسروں کو نوکریاں دے سکیں اسی سے پاکستان میں روزگار کا مسئلہ حل ہوگا۔ چوہدری عبدالخالق نے سپیکر اسد قیصر کو سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا وہ یونیورسٹی میں بطور سیاستدان نہیں بطور استاد طلبا و طالبات سے خطاب کریں گے جس سے انہیں زیادہ سکون ملے گا وہ طلبا و طالبات کو سنیں گے تاکہ نوجوان نسل کے جذبات اور تجاویز سے براہ راست مستفید ہوسکیں اور ان کی تجاویز کو پالیسی سازی میں سمونے میں کردار ادا کرسکیں۔


ای پیپر