ٹرمپ کا 4.8 کھرب ڈالر کا مجوزہ بجٹ، امریکی کانگریس کی تنقید
11 فروری 2020 (18:50) 2020-02-11

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آئندہ مالی سال کے لیے 4.8 کھرب ڈالر کے مجوزہ بجٹ پر امریکی کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مجوزہ بجٹ میں فوجی اخراجات میں اضافہ جبکہ تحفظ ماحول کے امریکی ادارے ای پی اے کے بجٹ کو کم کرنے کی بات کی گئی ہے،عسکری ماہرین کے مطابق سال 2020میں فوجی اخراجات میں اضافہ کسی بڑے خطرے کی طرف نشاندہی کرتا ہے ، ٹرمپ بین الاقوامی ترقیاتی امداد میں بھی 20 فیصد سے زائد کمی چاہتے ہیں۔

اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے اس بجٹ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ اسے ایوان نمائندگان سے منظور نہیں ہونے دیں گے، جہاں ان کی اکثریت ہے۔


ای پیپر