استعفے کی خبروں پر شبر زیدی کی وضاحت آگئی
11 فروری 2020 (15:20) 2020-02-11

اسلام آباد :چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید ،بیمار ہوں اور 31جنوری سے چھٹیوں پر ہوں، علاج کے بعد وطن واپس آ کر اپنے فرائض انجام دوں گا۔

ایک انٹرویو میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کی خرابی کے باعث چھٹیوں پر ہوں اور بیرون ملک علاج کے سلسلے میں آیا ہوں، جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئوں گا۔میری استعفے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور میں ابھی تک اپنے عہدے پر براجمان ہوں۔

یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کی طرف سے دعویٰٰ کیا گیا تھا کہ  شبر زیدی نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ شبر زیدی نے وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنی خرابی صحت سے آگاہ کیا ہے اور بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے معذرت کی ہے اور کسی دوسرے قابل اعتماد اور ماہر شخص کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


ای پیپر