فائل فوٹو

شہبازشریف نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد وطن واپسی کی تیاری پکڑ لی
11 فروری 2020 (11:09) 2020-02-11

لندن: شہباز شریف کی نواز شریف سے لندن میں اہم ملاقات، ایون فیلڈ ہاؤس میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔

لیگی قیادت میں طے پایا کہ فضل الرحمان اور دیگر سیاسی پارٹیوں سے رابطے کیے جائیں اور ناراض رہنماؤں کو منایا جائے ، شہباز شریف وطن واپسی کے بعد پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی تشکیل دیں گے۔

ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مریم نواز کی پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، امید ہے انہیں لندن آنے کی اجازت ملے گی اور وہ جلد نواز شریف کے پاس ہوں گی۔

صدر ن لیگ نے آٹا اور چینی چوروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔


ای پیپر