فائل فوٹو

کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1 ہزار 16 ہو گئیں
11 فروری 2020 (09:29) 2020-02-11

بیجنگ: چین سے شروع اور پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 16 ہو گئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہے۔

 چین کے سرکاری حکام نے 2 ہزار 478 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے۔ جاپان میں بحری جہاز پر موجود بیماروں کی تعداد 135 ہو گئی ہے جن میں 23 امریکی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8 افراد برطانیہ میں بھی متاثر ہوئے ہیں۔


ای پیپر