میٹرک امتحانات کب سے شروع ہو رہے ہیں؟طلباءکیلئے اہم نوٹس بھی جاری
11 فروری 2020 (00:03) 2020-02-11

لاہور: لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات رواں ماہ شروع ہورہے ہیں،سالانہ امتحانات کے لئے رول نمبر سلپ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحان 2020 کیلئے رولنمبر سلپ جاری کردی ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کے مطابق امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا،رواں سال امتحان میں 240894امیدوران شرکت کر رہے ہیں،سجاد علی بھٹی نے مزید کہا کہ رول نمبر سلپس کے حصول کے لیے ریگولر طالب علم اپنے ادارے سے رابطہ کریں گے.

پرائیویٹ طالب علموں کو رول نمبرسلپ انکے اڈریس پر ارسال کر دی گئی ہیں سجاد علی بھٹی نے بتایا کہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رول نمبر سلپس ڈاون لوڈ کر سکے گے،واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی تھی، امیدواروں کو رولنمبر سلپ 6 فروری کو جاری کی جانی تھی مگر کچھ تاخیر کی وجہ سے اب جاری کی گئی امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا .

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت گنجائش نہیں ہے طلبا اپنی تیاری مکمل کریں،نقل کرنے والے طلباکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


ای پیپر