Image Source : INP

رواں ماہ موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
11 فروری 2019 (22:41) 2019-02-11

اسلام آباد: رواں ماہ بھی ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ فروری میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان ہے جب کہ ملک بھر میں چار سے پانچ بارش برسانے والے سلسلے داخل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے سلسلوں کے داخل ہونے سے پورے ملک کے طول و عرض میں بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں کے باعث سندھ اور بلوچستان کے خشک اور قحط زدہ علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ برفباری کا نیا سلسلہ اگلے 72 گھنٹوں کے بعد شروع ہوجائے گا۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے نئے سلسلے آئیں گے۔موجودہ عالمی موسمیاتی کیفیت کے مطابق مری کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔ جبکہ بارشوں اور برفباری کے باعث فروری کے دوران درجہ حرارت معمول سے آٹھ سے دس سینٹی گریڈ کم رہنے کا اندیشہ ہے۔


ای پیپر