Image Source : Facebook

کراچی میں خطرناک مرض کا پہلا مریض سامنے آگیا
11 فروری 2019 (19:41) 2019-02-11

کراچی : کراچی میں کانگو وائرس سے متاثر سال کا پہلا مریض سامنے آگیا، اورنگی ٹان کی رہائشی خاتون کو گزشتہ روزتشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔

جناح ہسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی نے کہا ہے کہ 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کا تعلق اورنگی ٹان سے ہے، خاتون کو خون کی الٹیاں ہو رہی ہیں اور پلیٹی لیٹس بھی بہت کم ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے خاتون کے کانگو کریمین ہیمرجک فیور میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیمی جمالی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں 16 اموات ہوئی تھیں جبکہ 41 مریضوں میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے بیشتر مریضوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے تھا۔


ای پیپر