حمزہ شہباز کو ایک اور بڑ ا عہدہ دینے کی تیاریاں
11 فروری 2019 (19:36) 2019-02-11

لاہور:پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہاہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے گا۔راجا بشارت کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ہی طے شدہ فارمولے کے تحت چیئرمین کا چنا وہو گا۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چنا بھوی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری تنا وکا پنجاب میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عمل درآمد کرے گی، پی اے سی کا نوٹیفکیشن روکنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔پی اے سی کے چیئرمین کا چنا والیکشن کے ذریعے ہو گا، حکومت معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔


ای پیپر