Image Source : Facebook IK

پہلا این آر او کروانے والے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کی عمران خان سے ملاقات
11 فروری 2019 (17:36) 2019-02-11

پشاور: وزیر خزانہ اسد عمر نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے این آر او سے متعلق کسی بھی کردار کی تردید کردی ہے۔

گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سعد حریری کو بتایا ہے کہ آپ نے پاکستان کا پہلا این آر او کیا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ کوئی ڈھیل ملے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعد حریری نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور کہا کہ وہ آئندہ ایسانہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں ان کی لبنان کے وزیراعظم سعد حریری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد بعض حلقوں میں این آر او کے لیے سعد حریری کے کردار ادا کرنے کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔


ای پیپر