Image Source : INP

لندن :حمزہ شہباز کی نو مولود بیٹی سے متعلق انہتائی تشویشناک خبر
11 فروری 2019 (17:13) 2019-02-11

لاہور:

ن لیگ کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، حمزہ شہباز جو کہ کچھ دن قبل ہی لندن روانہ ہوئے تھے اب خبر کہ مطابق ان کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آسکتے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی لندن قیام میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے قیام کی اجازت دے دی ہے۔جسٹس فرخ عرفان خان گزشتہ روز نے حمزہ شہباز کی لندن میں قیام سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے جس کے علاج کے لیے انہیں بیرون ملک قیام کرنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہباز واپس آجائیں گے، عدالت مزید 15 روز بیرون ملک قیام کی اجازت دے۔یاد رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں بھی شامل تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور 10 روز تک بیرون ملک قیام کی اجازت دی تھی۔


ای پیپر