آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
11 فروری 2019 (12:53) 2019-02-11

لندن: آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔

شاہین آفریدی 76ویں سے 48ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے رینکنگ کو 26 درجہ بہتر بنایا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس کی بدولت عماد وسیم نے بھی پوزیشن بہتر بنائی، وہ بولرز کی فہرست میں نویں سے چوتھے نمبر پر آگئے۔

بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابراعظم بدستور نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔


ای پیپر