افغان صدر نے طالبان کو بڑی پیشکش کر دی
11 فروری 2019 (11:05) 2019-02-11

کابل: افغان حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، صدر اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش کردی، کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن ضرور لائیں گے۔

افغان صدر نے طالبان کو بڑی پیشکش کردی۔ صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی ان کا دفتر دے سکتے ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن واپس آئے گا اس کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ووٹوں سے صدر بنا، اس بات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

افغان صدر کی پیشکش پر ردعمل میں قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کے سرکاری سیاسی دفتر کا مطالبہ واضح ہے۔ طالبان دوحا سیاسی دفتر کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں۔


ای پیپر