فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا
11 فروری 2019 (10:30) 2019-02-11

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا، عرب امارات میں ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز مارچ میں ہوگی۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا مارچ میں مدمقابل ہوں گے، پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے تمام میچ ڈے نائٹ ہوں گے، پہلا میچ بائیس مارچ کو شارجہ میں ہوگا، دوسرا میچ چوبیس مارچ کو شارجہ ہی میں کھیلا جائے گا، 27 مارچ کو دونوں ٹیمیں ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گی، 29 اور 31 مارچ کو ہونے والے میچز کی میزبانی دبئی کرے گا۔


ای پیپر