فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم کا دورہ یو اے ای مکمل، اعلامیہ جاری کردیا گیا
11 فروری 2019 (10:06) 2019-02-11

اسلام آباد: وزیراعظم کا دورہ یو اے ای مکمل، اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کیا، دورے کا مقصد انٹرنیشنل سمٹ میں شرکت کرنا تھا۔

وزیراعظم کی یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا، عمران خان نے اماراتی ہم منصب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے بھی ملاقات کی۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات بھی ہوئی، کرسٹین لیگارڈ نے حکومت پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں وزیراعظم کی کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کو مفید اور مثبت قرار دیا۔


ای پیپر