فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے کل سے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی
11 فروری 2019 (09:38) 2019-02-11

محکمہ موسمیات نے کل سے کوئٹہ، کوہاٹ، ژوب، مالاکنڈ، مردان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھے رکھی کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے جا گرا۔ سرد ترین مقامات میں استور منفی 12، کالام، اسکردو منفی 11 مالم جبہ، ہنزہ، دیر، راولاکوٹ منفی 04، مری منفی 03، چترال منفی 02، پارہ چنار، کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔


ای پیپر