فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الہٰی کی مدینہ منورہ میں ملاقات
11 فروری 2019 (09:16) 2019-02-11

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی مدینہ منورہ میں ملاقات ، سیاسی صورتحال زیرغور آئی

وزیر اعلیٰ نے اپنی حمایت کرنے پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا، چوہدری پرویز الہٰی نے آئندہ بھی اپنی جماعت سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ دو درجن سے زائد ایم پی اے کے ن لیگ سے رابطے پر رانا ثناء اللہ کے بیان میں سچائی نہیں، اگر ایسے حالات ہوئے تو مسلم لیگ ن کا ایک بڑا گروپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے لئے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔


ای پیپر