Bilawal Meeting with Marryam Nawaz in Jatiumra
11 دسمبر 2020 (16:17) 2020-12-11

لاہور جلسے سے قبل بڑے بڑوں کی بیٹھک لاہور میں لگ گئی ،بلاول بھٹو کی لاہور جلسے سے قبل جاتی امرا میں مریم نواز سے اہم ملاقات میں حکمت عملی طے کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اہم ملاقات جاتی امرا میں کی ،جہاں انہوں نے ان کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا ،دونوں رہنمائوں نے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق تمام آپشن پر بھی غور کیا ۔

ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ سینئر رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،شیر یں رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے ،جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ نے کی طرف سے مریم نواز کے ہمراہ پرویز رشید ،احسن اقبال ،محمد زبیر اور مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں ۔


ای پیپر