قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سزا ملے گی : فردوس عاشق
11 دسمبر 2019 (21:21) 2019-12-11

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہراساں کرنا انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے جبکہ لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔


ای پیپر