مجھ پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق ن لیگ سے ہے :فیاض الحسن چوہان
11 دسمبر 2019 (19:17) 2019-12-11

لاہور :صوبائی وزیر فیا ض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلا نے مجھ پر فائرنگ اور مجھے اغوا کرنیکی بھی کوشش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراءراجہ بشارت اور فیا ض الحسن چوہان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءاور ڈاکٹرز حضرات کو صبر سے کام لینا چاہیے ،ڈاکٹر ز کو اپنی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لینا چاہیے ،اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا حالت جنگ میں بھی کوئی ہسپتال پر حملہ نہیں کرتا ۔

فیا ض الحسن کا کہنا تھا مجھ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی اور پارٹی سے نہیں ،ان لوگوں میں ن لیگ کے کارکن شامل تھے ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب نے فون کرکے ہدایات دی تھیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرموقع پرپہنچا تھا،خدشہ تھا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن جیسا واقعہ نہ ہوجائے،ماحول خراب کرنےٍکی سازش کی گئی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہاکہ ہنگامہ آرائی اورمجھ پرحملہ ن لیگ کی سازش تھی،مجھ پرحملہ کرنےوالوں میں ن لیگ کاکارکن بھی شامل ہے،اسد نقوی نامی وکیل ن لیگ کاکارکن ہے،انہوں نے یہ بھی کہاکہ حملہ آورکی حمزہ شہبازاورمریم نوازکےساتھ تصاویرموجودہیں،ہم نے بغیرفائرنگ کے وکلاکوپی آئی سی سے نکال دیاتھا،جنگ کے دوران بھی اسپتالوں پرحملے نہیں کیے جاتے۔


ای پیپر