وزیر صحت یاسمین راشد پی آئی سی کے کمرے میں محصور
11 دسمبر 2019 (18:14) 2019-12-11

لاہور: پنجاب انسٹویٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا ء گردی کے بعد ینگ ڈاکٹر نے صوبائی وزیر صحت کو کمرہ میں محصور کر دیا‘ یاسمین راشد کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر یاسمین راشد جب پی آئی سی پہنچیں تو ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد انکے کمرے کے باہر جمع ہوگئی اور یاسمین راشد کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی اور انکو کمرے میں محصور کر دیا ۔

صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ یہ جو سب کچھ ہوا ہے اسکی ذمہ دار وزیر صحت ہیں کیونکہ انکی جانب سے یہاں کسی قسم کے سیکورٹی انتظامات نہیں ہوئے اور پنجاب حکومت بھی خاموش تماشائی نظر نہیں آئی اس کے بعد اب صوبائی وزیر یاسمین راشد کے پاس اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں وہ فوری عہدے سے الگ ہوجائیں۔


ای پیپر