وکلاء کی سول سیکرٹریٹ عمارت میں گھسنے کی کوشش
11 دسمبر 2019 (17:34) 2019-12-11

لاہور:پی آئی سی پر دھاوا بولنے کے بعد بھی وکلا ءکا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا ،جس کے بعد وکلاءنے جی پی او چوک کو بلاک کر دیا ،وکلاءکی ایک بڑی تعداد نے سول سیکرٹریٹ کا درواز ہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی سی پر حملے کے بعد وکلاءنے جی پی او چوک بلاک کر دیا ،جہاںسے وکلاءنے سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کرتے ہوئے سرکاری عمارت سول سیکرٹریٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی ۔

وکلا اور ڈاکٹروں کی ہنگامہ آرائی کا نشانہ عام عوام بنی ،مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،وکلا ء،ڈاکٹرز اور پولیس تصادم کے بعد جیل روڈ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا ۔

واضح رہے وکلا ءڈاکٹرز تصادم کے بعد مریض اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،،علاج معالجہ رکنے کی وجہ سے چارافراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔


ای پیپر